مولانا فضل الرحمان کے بھائی سے نیب ٹیم کی پوچھ گچھ

مولانا فضل الرحمان کے بھائی سے نیب ٹیم کی پوچھ گچھ

پشاور: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نیب آفس پشاور میں پیش ہو گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق ضیا الرحمان آمدن سے زائد اثاثہ جات اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ قومی احتساب بیوور (نیب) ٹیم کی جانب سے ضیا الرحمان سے ایک گھنٹہ 30 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی۔

ضیا الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے جو سوالات پوچھے گئے ان کے جوابات  دے دیے جبکہ نیب کو تمام ثبوت اور دستاویزات پیش کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سرکاری ملازم ہوں کارروائی سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔

گزشتہ سال ضیاالرحمان کا تبادلہ کراچی ہوا تھا اور بعد میں سیاسی تنازعات کی وجہ سے سندھ حکومت نے ان کی خدمات وفاق کو واپس کر دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ، اسکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو طلب کر لیا

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے اور انہیں ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں