نواز شریف ، زرداری حکومت کی رخصتی پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں، فضل الرحمان

فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری حکومت کی رخصتی پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں۔ ان کا طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے لیکن مقصد ایک ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت یا اسٹیبلشمنٹ، کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہی۔ ہمارے ساتھ اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے، تو مطالبات پورے کر کے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے کی تجویز ہے۔ جس پر بات چیت ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں