سعودی دارالحکومت ریاض میں دھماکے، برطانوی اخبار کا دعویٰ


سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے تاہم دھماکوں کی نوعیت کے بارے معلوم نہیں ہو سکا۔

برطانوی اخبار کے مطابق دھماکوں کی وجہ سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی حکام کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، دھماکے کی آواز سعودی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب سنی گئی ہے۔

سعودی عرب کے قریب ایرانی تیل بردار جہاز پر میزائلوں سے حملہ

ہفتے کے روز یمن میں مصروف سعودی زیرقیادت اتحاد کے فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے ریاض کی طرف فائر کیے گئے “دشمن کے ہوائی ہدف” کو تباہ کردیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملے کی مزمت کی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں