دبئی: کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلیے خصوصی ڈسکاؤنٹس کا اعلان

دبئی: کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلیے خصوصی ڈسکاؤنٹس کا اعلان

دبئی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے متحدہ عرب امارات میں ریسٹورنٹس مالکان نے خصوصی ڈسکاؤنٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔

چینی کمپنی کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی دو کروڑ خوراکوں کی پیشکش

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی آبادی تقریباً ایک کروڑ افراد پر مشتمل ہے جس میں سے 25 لاکھ افراد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔

کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے اعلان کردہ خصوصی ڈسکاؤنٹس  کی بابت تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس کے ذریعے لوگوں کو ویکسین لگوانے پر آمادہ کرنا ہے؟ اور یا پھر ریسٹورنٹس کو اپنی تشہیر مقصود ہے؟

ویکسین لینے کے باوجود بھی کورونا ہونے کا خدشہ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان گاہکوں کو صرف دس فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کی پیشکش کی گئی ہے جنہوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی ہے جب کہ ان افراد کو ریسٹورنٹس میں 20 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگواچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے 21 لاکھ 51 ہزار سے زائد اموات

خبر رساں ایجنسی کے مطابق الپائن ریسٹورنٹ پبلک، برطانوی ریسٹورنٹ ریفارم سوشل اینڈ گرل اور الٹرا بریسری، سمیت گیٹس ہاسپیٹیلیٹی کی جانب سے چلائے جانے والے تمام ریسٹورنٹس نے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے 10 اور 20 فیصد ڈسکاؤنٹس کا اعلان کیا ہے۔

گیٹس ہاسپیٹیلیٹی کے ماتحت بسترو دیس آرٹس ریسٹورنٹ نے بھی گزشتہ روز اسی ڈیل کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ گاہک اپنے ہمراہ ایسی سند ضرور رکھیں جس سے ثابت ہو کہ وہ ویکسین لگواچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں