وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ پر کمیشن بنانے کی منظوری دیدی، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کابینہ نے براڈ شیٹ پر کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملہ سامنے آنے سے ہماری پارٹی کا مؤقف سچ ثابت ہوا ہے۔

براڈ شیٹ: انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس(ر) عظمت سعید شیخ ہونگے

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ این آر اوز کا کلچر ملک کو پیچھے لے گیا۔ انہوں ںے کہا کہ ماضی میں کرپٹ لوگوں کو سیاسی مصلحت کے تحت محفوظ راستے دیے گئے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں کرپشن کو برا نہیں سمجھا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ براڈشیٹ معاملے کی پوری تحقیقات کرائیں۔

براڈ شیٹ میں جو بھی ملوث ہو اسے پھکی ملنی چاہیے، شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ
براڈ شیٹ معاملے پر ہمیں روز کا پانچ ہزار پاوَنڈز کا جرمانہ دینا پڑ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 45 دن کے اندر براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات سامنے آجائیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سینیٹ کے الیکشن شفاف طریقے سے ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں لوگ اور ووٹ خریدے جاتے ہیں۔

براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اعتراض

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن پر پارلیمنٹ میں جانا پڑا تو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی ہمارا اوپن بلیٹنگ بل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سینیٹ الیکشن شفاف طریقے سے ہوں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سکوک بانڈز کوئی پہلی دفعہ جاری نہیں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکنگ کی شرائط کو پوراکرنے کے لیے کسی چیز کو گروی رکھا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن معیشت پر غلط بیانی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے ڈالر کو مصنوعی سطح پر رکھا ہوا تھا،۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ 20ارب ڈالر تھا جس کو زیرو پر لائے۔

براڈ شیٹ کے سربراہ نے شہزاد اکبر سے متعلق انکشافات کر دیئے

ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت نہ بڑھاتے تو گردشی قرضے بڑھ جاتے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت مثبت سمت میں چل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں