حکومت کی عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

پیٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری تیار کر لی ہے۔

پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں فی لیٹر 45 پیسے اضافے، ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافے جب کہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 45 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی ہدایت

اس کے علاوہ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 50 پیسے بڑھانے، پیٹرول پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کرنے اور پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی۔

مزید یہ کہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 12 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی۔


متعلقہ خبریں