بھارت: دہلی میں تشدد و ہنگامے، پنجاب و ہریانہ میں ہائی الرٹ

بھارت: دہلی میں تشدد و ہنگامے، پنجاب و ہریانہ میں ہائی الرٹ

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت دہلی میں ہونے والے پرتشدد ہنگاموں و تشدد کے بعد بھارتی پنجاب اور ہریانہ کی حکومتوں نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

بھارتی پنجاب میں سرکاری عمارت پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کسان رہنماؤں راکیشن ٹکیت، شیو کمار اور حنان ملا سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ تشدد اور ہنگامہ آرائی کرنے والے کسان نہیں تھے بلکہ وہ کسان دشمن تھے جب کہ دہلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کسانوں نے طے شدہ وقت سے قبل نہ صرف ٹریکٹر ریلی نکالی بلکہ توڑ پھوڑ اور تشدد بھی کیا۔

بھارتی یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ نے ہائی الرٹ کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے دہلی تشدد پر اظہار افسوس بھی کیا ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دہلی میں حیران کرنے والے واقعات دیکھے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تمام کسانوں سے کہا ہے کہ وہ دہلی خالی کردیں اور سرحدوں پر لوٹ جائیں۔

بھارتی یوم جمہوریہ: یوم سیاہ، احتجاج، احتجاج، احتجاج

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ٹریکٹر پریڈ ریلی کے دوران ہونے والے پرتشدد ہنگاموں پر ایمرجنسی میٹنگ کی۔

ہریانہ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈی جی پی منوج یادیو نے تمام اضلاع میں ہائی الرٹ کا حکم دے دیا ہے۔

یوم سیاہ: کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں علامتی بلیک آؤٹ

صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ہریانہ کے سونی پت، پلول اور جھجر اضلاع میں انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسز بھی 27 جنوری 2021 تک بند کردی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں