ای یو ڈس انفو لیب کے بھارت سےمتعلق انکشافات پر یورپین پارلیمنٹ کا نوٹس


یورپین پارلیمنٹ نے بھارت سے متعلق فیک نیوز کے حوالے سے کام کرنے والے تحقیقی ادارے ’ای یو ڈس انفولیب‘ کے انکشافات پر نوٹس لے لیا۔

ای یو ڈس انفولیب کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کرتے ہوئے یورپی پارلیمانی کمیٹی کو معاملے پر بریفنگ دی ہے۔

بریفنگ میں پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستان کا یورپی پارلیمنٹ سے بھارتی جعلسازی کی تحقیقات کا مطالبہ 

جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان مخالف مہم، بھارت کا بھانڈا پھوٹ گیا

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں یورپی تنظیم ’ای یو ڈس انفو لیب‘ نے بھارتی جھوٹ کی فیکٹری ’انڈیا کرونیکل‘ اور ’ای یو کرونیکل‘ کو بے نقاب کیا تھا جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: قطب مینار کی مسجد قوت الاسلام کو شہید کرنیکی سازش

انٹرنیٹ پر جعلی خبروں کے خلاف کام کرنے والی تنظیم  ’ای یو ڈس انفولیب نے بڑے انکشافات کئے تھے۔

تنظیم کے مطابق بھارت ویب سائٹ ’ انڈین کرونیکل‘ کے ذریعے جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔ انڈین کرونیکل اقوام متحدہ کی تنظیموں اور صحافیوں کے جعلی اکاؤنٹس سے جعلی خبریں پھیلاتی ہے۔

این جی او کے مطابق ’انڈین کرونیکل ‘ نے یورپی یونین کے لیے نئی ویب سائٹ بنائی ہے جس کے ذریعے یورپی قانون سازوں اور صحافیوں کے جعلی اکاؤنٹس بنا کر ان سے جعلی مضامین شیئر کرائے جاتے ہیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ ان جعلی خبروں کو بھارت میں پھیلاتی ہے۔ بھارت میں بزنس ورلڈ میگزین اور دیگر ادارے انہیں شائع کرتے ہیں۔ اس سے بھارت اور یورپی یونین میں پاکستان مخالف بیانیہ پھیلایا جاتا ہے۔

بھارتی ادارہ Srivastava اس کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ یہ تنظیم پاکستان اور چین کے خلاف منفی مواد کی تشہیر میں ملوث ہے۔

جعلی خبروں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مہم کو غلط رنگ دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: زمین کی کھدائی کرتے کسان کی قسمت کھل گئی

ای یو ڈس انفو لیب کی تحقیق کے مطابق بھارت 15سال سے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو غلط مواد کے ذریعے گمراہ کر رہا ہے۔

مذکورہ مقصد کے لیے ساڑھے سات سو جعلی میڈیا گروپ اور دس سے زائد جعلی این جی اوز سے پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں