ترکی: کورونا وائرس کا خاتمہ ایک منٹ میں کرنے والا اسپرے تیار ہو گیا

ترکی: کورونا وائرس کا خاتمہ ایک منٹ میں کرنے والا اسپرے تیار ہو گیا

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جہاں دنیا تیار کی جانے والی ویکسینوں کی طرف دیکھ رہی ہے تو ترکی کے ماہرین نے ایک ایسا اسپرے تیار کیا ہے جو عالمی وبا کا خاتمہ صرف ایک منٹ میں کردیتا ہے اور انسانی صحت کے لیے مضر بھی نہیں ہے۔

دبئی: کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلیے خصوصی ڈسکاؤنٹس کا اعلان

ہم نیوز نے مؤقر انگریزی اخبار ڈیلی صباح کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے محقیقن نے کورونا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ترکی کے ماہرین نے عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے متبادل کے طور پر نیسل اسپرے تیار کرلیا ہے۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق نیسل اسپرے دراصل برصہ  یولوداگ جامعہ (Bursa’s Uludağ University) میں تیار کیا گیا ہے۔

چینی کمپنی کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی دو کروڑ خوراکوں کی پیشکش

ماہرین نے تیار کردہ محلول کو جینوسن کا نام دیا ہے جو صرف ایک منٹ میں کورونا وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق تیار کردہ محلول کی بائیولوجیکل لیب میں جانچ کی گئی تو اسے محفوظ پایا گیا۔ اس اسپرے میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ تمام بیکٹریاز و وائرس کا نہ صرف خاتمہ کرتا ہے بلکہ ان کی افزائش نسل بھی روک دیتا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے 21 لاکھ 51 ہزار سے زائد اموات

کورونا پر تحقیق کرنے والی ٹیم کے رکن تیمل کا کہنا ہے کہ تیار کیے جانے والے اسپرے سے انسانی خلیوں و جھلیوں پر بھی کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں