خلائی مخلوق جیسا دکھنے کا ٖشوق، ایک شخص نے اپنی ناک،ہونٹ کٹوا دیے


 فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے خلائی مخلوق جیسا دکھنے کے ٖشوق میں اپنی ناک اور ہونٹ کٹوا دیا جس کے باعث اسے اب بولنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق 32 سالہ اینتھنی لوفریڈو نے ’بلیک ایلین‘ کی صورت اختیار کرنے کے لیے اپنے چہرے اور جسم کو مختلف سرجریوں کی مدد سے تبدیل کر دیا ہے۔

اس حوالے سے فرانسیسی شخص نے بتایا ہے کہ ہونٹ اور زبان پر کٹ لگانے کے بعد اسے بولتے ہوئے تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سائنسدان 1300 قریبی ستاروں میں خلائی مخلوق تلاش کرنے میں ناکام

لوفریڈو نے نہ صرف اپنے پورے جسم پر بلکہ آنکھوں پر بھی سیاہ رنگ کے ’ٹیٹوز‘ بنا رکھے ہیں۔

اس نے بتایا ہے کہ چونکہ فرانس میں ناک کٹوانا غیر قانونی ہے اس لیے اسپین میں جا کر اس نے ناک کی سرجری کروائی تھی۔

خیال رہے کہ جسم کو چھیدنے اور ٹیٹو بنوانے کے علاوہ ، بہت سے یورپی ممالک میں جسمانی ساخت تبدیل کرنے کے تمام طریقے جس کے نتیجے میں چوٹ لگتی ہے وہ غیر قانونی ہیں۔


متعلقہ خبریں