برطانیہ: کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئیں

فائل فوٹو


برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات والا پانچواں ملک بن گیا جہاں وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ برطانیہ میں منگل کے روز 1631 افراد وائرس کی وجہ سے چل بسے ہیں جب کہ 20 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد دس کروڑ تین لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس نے دس  کروڑ افراد کو اپنا نشانہ 435 دنوں میں بنایا ہے۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 24 لاکھ 9 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 57 لاکھ 95 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 51 ہزار 658 تک پہنچ چکی ہے۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 31 ہزار 392 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 58 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 624 اور ایک کروڑ 67 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے، برطانوی وزیراعظم

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 712 اور 88 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 37 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 70 ہزار 482 ہے۔


متعلقہ خبریں