اسلام آباد: 24 گھنٹوں میں جرائم کے 221 مقدمات کا اندراج

اسلام آباد: فائرنگ سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کی مجرمانہ سرگرمیوں کو تاحال لگام نہیں ڈالی جا سکی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری کا یہ عالم ہے کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیف سٹی منصوبے کے حامل اسلام آباد میں 221 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد: پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، 5 اہلکار گرفتار

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ صرف 24 گھنٹوں کے دوران شہر اقتدار میں 221 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جو مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں ڈکیتی اور اسنیچنگ کے 25 مقدمات شامل ہیں۔

اسلام آباد کے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر نے 35 موٹر سائیکلوں اور سات گاڑیوں سے بھی محروم کردیا ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرانے مقدمات کا بھی اندراج کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع

ہم نیوز نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ اسلام آباد میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران 76 جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز جرائم پیشہ عناصر نے 24 گھنٹوں کے دوران 32 موٹر سائیکلیں اور پانچ گاڑیاں چوری کی تھیں جب کہ شہر اقتدار کی پولیس نے چوری اور نقب زنی کے بھی 21 مقدمات درج کیے تھے۔

اسلام آباد پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ ایک خاتون کے اغوا کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: 24 گھنٹوں میں جرائم کے 76 واقعات

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تسلسل کے ساتھ جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشانات ثبت کردیے ہیں۔


متعلقہ خبریں