جرمن سفیر کا دورہ لاہور: تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

جرمن سفیر کا دورہ لاہور: تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

لاہور: پاکستان میں معتین جرمن ک سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے کہا ہے کہ اندرون لاہور شہر اور اس کی ثقافت کو  دیکھ کربہت اچھا لگا ہے۔

جرمن سفیر پشاوری چپلی کباب کے گرویدہ ہو گئے

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپن دورہ لاہور کی تصاویر سماجی رابط کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شیئر کردی ہیں۔


جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے اپنی تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ مغل دور کی عظیم وزیرخان مسجد کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

شکر کی تیاری دیکھنے کی خواہش جرمن سفیر کو جنوبی پنجاب لے گئی

ہم نیوز کے مطابق جرمن سفیر کا کہا ہے کہ پہلی بار خطائی اور آلو والے نان کھانے کا موقع ملا، دونوں بہت ذائقہ دار تھے۔

جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے اپنے دورہ لاہور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں مزید خوبصورت مقامات کی سیر کا موقع ملے گا۔

پاکستانیوں کے ہر دلعزیز جرمن سفیر مارٹن کوبلر واپس روانہ

پاکستان میں جرمنی کے سابق سفیر مارٹن کوبلر بھی عوام میں بے پناہ مقبول تھے۔ وہ ملک اور شہریوں کو قریب سے دیکھنے اور ان سے ملنے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرتے تھے۔

مارٹن کوبلر نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران لاتعداد دوست بنائے، خوبصورت یادیں اور کچھ یادگاری اشیا اپنے ہمراہ جاتے ہوئے وطن لے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں