سجل علی، بلال عباس اور ایمن خان ‘تھرٹی انڈر تھرٹی گلوبل ایشین اسٹارز’ میں شامل

سجل علی، بلال عباس اور ایمن خان 'تھرٹی انڈر تھرٹی گلوبل ایشین اسٹارز' میں شامل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے دنیا بھر میں اپنی منفر دپہچان بنا لی ہے، اس کا منہ بولتا ثبوت بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اداکاروں کی پذیرائی ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف ناموں سجل علی، بلال عباس اور ایمن خان کو ‘تھرٹی انڈر تھرٹی گلوبل ایشین اسٹارزمیں شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان، عاطف اسلم اور ایمن خان فوربز ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز میں شامل

برطانوی اخبار ایسٹرن آئی نے 2021 کے گلوبل ایشین اسٹارز کی فہرست جاری کردی  جس میں تینوں پاکستانی اداکار جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ 

فہرست میں ان باصلاحیت فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جو بہت کم عمری میں دنیا بھر میں مقبول ہورہے ہیں۔

سجل علی

سجل علی ایک عرصے سے پاکستانی ٹی وی پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں اور ملک کی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔

اداکارہ ہم ٹی وی کے متعدد پراجیکٹس میں اداکاری کے جوپر دکھا کر مداحوں اور ناقدین سے داد سمیٹ چکی ہیں۔ ان کے مقبول ترین ڈراموں میں ہم ٹی وی کی پیشکش یہ دل میرا، یقین کا سفر اور او رنگریزا شامل ہیں۔

بلال عباس

اداکار بلال عباس خان نے 2016 میں اداکاری میں ڈیبیو کیا۔ حال ہی میں ہم ٹی وی پر ان کا ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ اختتام پذیر ہوا جس ناقدین اور عوام سے بہت پذیرائی ملی اور بلال کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔ 

ایسٹرن آئی نے بلال عباس کے بارے میں تحریر کیا کہ 27 سالہ اداکار خود کو پاکستان میں فلم اور ٹی وی کے مستقبل کی پوزیشن پر لائے ہیں اور وہ مزید ہائی پروفائل ٹی وی اور فلم پروجیکٹس کرنے جارہے ہیں۔

ایمن خان

اداکارہ ایمن خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں۔ ہم ٹی وی پر ان کا ڈرامہ باندی بہت مقبول ہوا۔ 

ایمن خان اداکار منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں، دونوں ایک بہت پیاری بچی امل خان کے والدین ہیں۔


متعلقہ خبریں