کراچی ٹیسٹ:فواد علم کی سنچری، قومی ٹیم کو برتری حاصل

کراچی ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل جاری، قومی ٹیم کی مشکلات برقرار

فوٹو: پی سی بی


کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے اور قومی ٹیم نے ساؤتھ افریقہ پر برتری حاصل کر لی ہے۔

 

پاکستان نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز پر دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔ دوسرے دن کھیل کا آغاز اظہر علی اور فواد عالم نے کیا۔

فواد عالم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی، اظہرعلی نے51 اور محمدرضوان33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کے دونوں اوپنر 15 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ عمران بٹ9، عابدعلی4، بابر اعظم7 اور شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستانی بولرز مہمان ٹیم پرحاوی رہے اور صرف220 رنز ہی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

پہلی اننگز میں ڈین ایلگر 58 رنزکےساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جارج لائنڈ 35 اورکپتان کونٹن ڈی کوک 15 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ فف ڈوپلیسزنے اپنی ٹیم کے اسکور میں 23 رنزکا اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے سپنر یاسر شاہ تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ شاہین آفریدی کے علاوہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ حسن علی کو ملی۔

اس میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کریئر کا آغاز ہوا ہے اور بلے باز عمران بٹ اور سپنر نعمان علی کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 14 سال کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے اتری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 2007 میں جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

پاکستان کی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، تعمان علی، یاسر شاہ، اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ڈین ایلگر، ایڈن مکرم، راس وین ڈاڈیوسن، فاف ڈو پلسی، ٹیمبا باوما، کوئنٹن ڈی کاک، جارج لد، کاوش ماہراج، کاگیسو ربادا، انریچ نورتہے، اور لونگی گندی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں