ریلوے کا آن لائن بکنگ سسٹم بحال ہونے میں مزید وقت درکار

pakistan railway

فائل فوٹو


لاہور: ڈی سی او لاہور ریلوے شیریں حنا نے ہم نیوز کو بتایا کہ آن لائن بکنگ سسٹم بند ہونے پر ہم مسافروں سے معذرت خواہ ہیں، سسٹم کی بحالی میں مزید ایک دن لگ سکتا ہے۔

ملک بھر میں ریلوے کا بکنگ نظام بیٹھ گیا ہے مسافر ریلوے اسٹیشن اور ریزرویشن آفسز میں خوار ہو رہے ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ حکام پاکستان ریلوے کے آن لائن نطام میں فوری تبدیلی لائیں۔ لنک ڈاؤن ہونے سے آن لائن ٹکٹوں کی ریزرویشن بند ہو گئی ہے۔

چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود پاکستان ریلوے کا شعبہ آئی ٹی خرابی دور نہیں کر سکا، مسافر بکنگ کیلئے ریزرویشن آفسز پہنچ رہے ہیں، مگر انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔

ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مسافر کا کہنا تھا کہ کل بھی آئے تھے۔ بکنگ والے کہتے ہیں سسٹم میں خرابی ہے۔

ریلوے حکام سسٹم کی بحالی تک مسافروں کو اوپں ٹکٹ لینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ کہتے ہیں سسٹم ٹھیک کرنے میں مزید ایک دن لگ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ریلوے کا آن لائن سسٹم منگل کے روز صبح چھ بجے کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی ریلوے کا بکنگ کا نظام خراب ہونے کے باعث مسافر کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں