ٹیکنالوجی پرانی ہو گئی، فلم کی شوٹنگ دوبارہ ہو گی 

فوٹو: فائل


پرانی ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کے اہم مناظر کی شوٹنگ دوبارہ ہو گی۔ 

تفصیلات کے مطابق فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ میں استعمال ایم آئی سکس ایجنٹ  کی ٹیکنالوجی پرانی ہو چکی ہے لہٰذا فلم کے اہم مناظر کی شوٹنگ دوبارہ کی جائے گی۔

قبل ازیں جیمز بانڈ کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کی ریلیز متعدد بار تاخیر کا شکار ہو چکی ہے۔ فلم دو اپریل کی بجائے اب نومبر2021 میں ریلیز کی جائے گی۔

کورونا وائرس کے سبب فلم کی ریلیز کو 2 اپریل 2021 تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ عالمی وبا کے باعث جیمز بانڈ کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کی ریلیز میں درپیش مشکلات کے سبب کمپنی نے اس کی فروخت کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

کمپنی40 ارب روپے میں بننے والی فلم کو 96 ارب روپے میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جب کہ فلم کو ایپل  اور نیٹ فلکس پر ریلیز کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ اداکار ڈینیل کریگ کی برطانوی خفیہ ایجنسی (ایم آئی سکس) کے ایجنٹ کی حیثیت سے آخری فلم ہے۔یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی مذکورہ فلم میں ڈینیئل کریگ پانچویں بار سیریز میں بونڈ کا کردار نبھا رہے ہیں۔

جیمز بونڈ ایک جاسوس کا کردار ہے جسے آئن فلمینگ نے 1953 میں لکھا تھا جس پراب تک 24 فلمیں بنائی جاچکی ہیں۔ جیمز بونڈ سیریز اب تک آٹھ کھرب کا بزنس کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں