رسمِ حنا: بختاور بھٹو نے ہاتھ مہندی سے سجا لیے


کراچی: سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تیاریاں جاری  ہیں اور انہوں نے اپنے ہاتھ مہندی سے سجا لیے۔ 

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی تقریب رسم حنا 7 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔

بختاور بھٹو نے ہاتھ مہندی سے سجا لیے
فوٹو: انسٹاگرام

رسم حنا کی تقریب میں بختاور بھٹو کی سہیلیاں، بھٹو اور زرداری خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز 24 جنوری کو ہوا تھا۔ 

بختاور بھٹو زرداری منگنی کے روز والدہ کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں

شادی کی تقریبات کا آغاز بلاول ہاؤس کراچی میں محفل میلادﷺ منعقد کرکے کیا گیا۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی محمود چودھری کے ساتھ طے ہے۔ ان کی مہندی کی سادہ تقریب آج 27 جنوری کو ہو گی۔

29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہو گی۔

بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کی تقریب کی ویڈیو شیئر کر دی

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو محمود چوہدری سے کراچی میں منگنی کی تھی۔


متعلقہ خبریں