کراچی میں اڑن طشتری کامعمہ حل نہ ہوسکا


قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹس کے مطابق کراچی کی فضا میں محو پرواز مشکوک اڑن طشتری دیکھی گئی ہے۔

پی آئی اے کے پائلٹس نے گزشتہ روز یو ایف او(اڑن طشتری)کی نشاندہی کی۔ پائلٹس کا کہنا ہے کہ ہم نے اتوار کے روز فو فائٹر کو ہوا میں مٹر گشت کرتے دیکھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق پی آئی اے طیارے کی 35 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کے دوران کیپٹن نے فضا میں طیارے کے مقابلے میں بے حد بلند اڑن طشتری دیکھی جو فضا میں ایک بے حد چمکدار ستارے کی صورت میں واضح نظر آئی۔

مذکورہ اڑن طشتری اتنی چمکدار تھی کہ اسے دن کی روشنی میں بھی آسانی سے دیکھا جاسکتا تھا۔ کیپٹن کا کہنا تھا کہ مذکورہ ناقابلِ شناخت اڑن طشتری کے چاروں طرف ایک دھاتی خول تھا۔

مزید پڑھیں: ملائیشیا میں ضبط کیا گیا جہاز پی آئی اے کے حوالے، کیس خارج

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی چیز نظر آ رہی ہے۔

اڑن طشتری کی ویڈیو پر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 304 ہفتہ 23 جنوری کو کراچی سے لاہور جارہی تھی۔ ملتان سے ساہیوال کے درمیان کپتان نے ایسی چیز کا مشاہدہ کیا جو زیادہ واضح نہیں تھی۔

ترجمان کے مطابق کپتان نے اس واقعے کو رپورٹ کیا اور ویڈیو بھی سامنے لے آئے۔ اس بارے میں حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔


متعلقہ خبریں