پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد: شبلی فراز اور شہبازگل آمنے سامنے



اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو میڈیا بریفنگ سے روکا تو وہ غصے میں آگئے۔

وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ پر کمیشن بنانے کی منظوری دیدی، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات میڈیا بریفنگ کے لیے باہر نکلے تو شہباز گل وہاں پر پہلے سے موجود صحافیوں کو کچھ بریفنگ دے رہے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے شہباز گل کو صحافیوں سے بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ میں پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اس پر کہا کہ وہ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی:مطالبے، برہمی اور تنقید

وفاقی وزیر شبلی فراز نے اس پر کہا کہ یہ ان کا کام ہے اور شہباز گل ایسا نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ بھی پریس کانفرنس میں ساتھ آجائیں۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے اس موقع پر کہا کہ اجلاس کے فیصلوں پر بریفنگ میں دوں گا تو شہباز گل نے قدرے غصے میں کہا کہ آپ غصہ کیوں کررہے ہیں؟

اس موقع پر جب صحافیوں نے کچھ پوچھنے کی کوشش کی تو وزیراعٖظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کوئی جواب نہیں دیا اور واپس کمیٹی روم میں چلے گئے۔

پی ٹی آئی نے صرف پاکستانیوں سے فنڈ اکٹھا کیا، شہباز گل 

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں