پاکستانیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی حکمت عملی تیار

این سی او سی نے اومی کرون روکنے کا طریقہ بتا دیا

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین کے حوالے سے این سی او سی نے انتہائی اہم اور بروقت قدم اٹھایا ہے۔ این سی او سی نے اس ضمن میں جامع منصوبہ بندی بھی کرلی ہے۔

چینی کمپنی کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی دو کروڑ خوراکوں کی پیشکش

ہم نیوز کے مطابق این سی او سی نے ویکسین اسٹریٹجی پلان کو تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد مرتب کیا ہے۔

ویکسین پلان بہترین مروجہ عالمی اصولوں اور ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔ ویکسین اسٹریٹجی کا مقصد صحت مند ماحول اور حفظان صحت کے اُصولوں کے مطابق ایک مربوط نظام کے تحت لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔

این آئی ایم ایس کو قومی سطح پر قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نشن سیل کے ذریعے چلایا جائے گا۔ قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل کےعلاوہ ملک بھر میں اے وی سی سینٹرزقائم کئے گئے ہیں۔ این سی او سی کا نظام ڈیجیٹل ہے اور اس کو شفاف رکھنے کے لیے انسانی عمل دخل بہت محدود ہے۔

کورونا ویکسین: مساوی تقسیم کا وعدہ خطرے سے دوچار ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق تمام شہری بمعہ فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز، ایس ایم ایس کے ذریعے 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں گے۔ شہری رجسٹریشن کے لیے این آئی ایم ایس کی ویب سائٹ کا استعمال کریں گے۔

این سی او سیتصدیق کے بعد موجودہ پتے کی بنیاد پر نامزد اے ویبسی اور پن کوڈ شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجے گا۔

ترکی: کورونا وائرس کا خاتمہ ایک منٹ میں کرنے والا اسپرے تیار ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق اے وی سی سینٹرز میں ویکسین کی دستیابی پر شہریوں کو اپوائنمنٹ تاریخ کے قریب انتظامیہ کی جانب سے ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔


متعلقہ خبریں