کورونا ویکسین ہر سال لگوانے کی ضرورت پڑے گی ؟

کورونا ویکسین ہر سال لگوانے کی ضرورت پڑے گی ؟

دبئی: متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کو ہر سال لگوانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

پاکستانیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی حکمت عملی تیار

ہم نیوز نے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے  کہ متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسینی نے اس ضمن میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عین ممکن ہے کہ ہر سال ویکسین لگوانے کی ضرورت پڑے۔

اس ضمن میں انہوں نے مثال دی کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ جس طرح ہم ہر سال انفلوائنزا سے بچاؤ کی ویکسین لگواتے ہیں کیونکہ وہ بھی ہر سال ہونے والی تبدیلیوں کو مد نظر رکھ کر تیار کی جاتی ہیں۔

چینی کمپنی کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی دو کروڑ خوراکوں کی پیشکش

اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ 40 سے 50 فیصد تک ایسے افراد ہوتے ہیں جن میں علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ زیادہ عمر والے افراد پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ایک مرتبہ پھر کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد حکومت نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ مریضوں کے داخلے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی ایک ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے۔

دبئی: کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلیے خصوصی ڈسکاؤنٹس کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں اب تک دو لاکھ 85 ہزار 147 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 805 ہے۔


متعلقہ خبریں