مشرق وسطیٰ: امریکہ کے بی 52 بمبار طیارے کی پروازیں

مشرق وسطیٰ: امریکہ کے بی 52 بمبار طیارے کی پروازیں

خلیج عرب: امریکی بی 52 بمبار طیارے نے ایک مرتبہ پھر خلیج عرب کے اوپر پروازیں کی ہیں۔

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ 737 میکس طیارے کو اپ گریڈ کرنے میں مصروف

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دن کے آغاز پر لوزیانہ کے بار کسڈیل ایئر فورس کے اڈے سے بی 52 طیارے نے اڑان بھری جو نان اسٹاپ تھی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کا کہنا ہے کہ اڑان بھرنے والے بی 52 بمبار نے خلیج عرب کے اوپر بھی پروازیں کی ہے۔

پاکستان مشرق وسطیٰ کے بحران میں فریق نہیں بنے گا، وزیرخارجہ

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پرواز کا بنیادی مقصد علاقائی سلامتی کے لیے امریکی عزائم کا اظہار تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں اس قسم کی پروازیں معمول کی بات تھیں لیکن موجودہ دور میں یہ امریکی بی 52 بمبار کی تیسری اڑان ہے۔

امریکی فوج کے انخلا سے مشرق وسطیٰ غیر محفوظ ہوگا، سعودی وزیر خارجہ

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ایران کے ساتھ کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی جب کہ امریکہ کے موجودہ نو منتخب صدرجوبائیڈن نےایران کے ساتھ سابقہ معاہدے میں واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں