ویرات کوہلی پر الزام لگ گیا: ہائی کورٹ نے نوٹس بھیج دیا

بھارتی میڈیا پھر آپے سے باہر: ویرات کوہلی سے پوچھے تین سوالات

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پر آن لائن رمی کو فروغ دینے کا الزام لگ گیا ہے۔ بھارتی عدالت نے شہرہ آفاق بلے باز کو باقاعدہ قانونی نوٹس بھیج دیا۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیرالہ ہائی کورٹ نے ممتاز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ ان پر الزام  ہے کہ وہ آن لائن رمی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کیرالہ ہائی کورٹ نے قانونی نوٹس اس پٹیشن کے جواب میں بھیجا ہے جو عدالت عالیہ میں دائر کی گئی ہے۔ عدالت میں دائر کی جانے والی پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ آن لائن رمی پر پابندی عائد کی جائے۔

ویرات کوہلی سب سے بہترین ’کوور ڈرائیو‘ کھیلتے ہیں، بابراعظم

دائر پٹیشن کی سماعت عدالت عالیہ کا دو رکنی بینچ کررہا ہے جس میں چیف جسٹس کیرالہ ہائی کورٹ ایس مانی کمار اور جسٹس انیل شامل  ہیں۔

کیرالہ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے والے کا اس سلسلے میں مؤقف ہے کہ آن لائن رمی بہت مقبول ہے اور اس پر قانوناً پابندی عائد ہونی چاہیے۔

کپتان ویرات کوہلی سمیت بھارتی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو دھمکی آمیز خط

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آن لائن رمی دراصل ایک محدود پیمانے پر جوئے کی شکل ہے اور معروف شخصیات اس کو فروغ دینے کا سبب بن رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں