پاکستان، اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جنرل باجوہ

پاکستان، اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جنرل باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اردن کی افواج کے ساتھ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے تیار ہیں۔

آرمی چیف سے قائم مقام امریکی چارج ڈی افیئرز کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات کے دوران کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہونے والی ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردن کی افواج کے ساتھ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا، جنرل باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے علاقائی امن کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔


متعلقہ خبریں