بختاور بھٹو کی رسم حنا ادا: آصف زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا

بختاور بھٹو کی رسم حنا ادا: آصف زرداری نے مہمانان کا استقبال کیا

کراچی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو کی رسم حنا بلاول ہاؤس کراچی میں ادا کردی گئی۔

رسمِ حنا: بختاور بھٹو نے ہاتھ مہندی سے سجا لیے

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث تقریب میں بھٹو و زرداری خاندانوں کے انتہائی قریبی افراد اور دلہا کے نزدیکی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ سابق صدر پاکستان آصف زرداری نےمہمانان کا استقبال کیا اور تمام وقت ان کے ہمراہ رہے۔

رسم حنا کے موقع پر بلاول ہاؤس کو برقی قمقموں اور خوش رنگ پھولوں سے سجایا گیا تھا جب کہ مہندی کے حوالے سے مدھر دھنیں بھی بکھرتی رہیں۔

بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کی تقریب کی ویڈیو شیئر کر دی

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ رسم حنا میں شریک مہمانان کی تواضع کے لیے بریانی، قورمہ، فرائیڈ چکن اور حلوہ موجود تھا۔

اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی رسم حنا کے لیے مہندی ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے لگائی۔

انہوں نے اس ضمن میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بختاور بھٹو کو لگائی جانے والی مہندی اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے پہلے مجھے ٹپ دی اور اس کے بعد بل ادا کیا۔

بختاور بھٹو کی شادی سے قبل بلاول ہاؤس میں محفل میلادﷺ کا انعقاد

بختاور بھٹو کی مہندی لگانے والی ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ مجھے بختاور بھٹو نے کہا کہ ڈیزائن کیسا بھی بنائیں لیکن اس میں اجرک کا کچھ ڈیزائن لازمی ہو تو پھر میں نے ویسا ہی بنایا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے بتایا کہ مہندی لگانے کا سلسلہ منگل کی شام تین بجے شروع کیا تھا اور اسے مکمل کرتے ہوئے شب کے 9 بج گئے تھے یعنی کل پانچ گھنٹے لگے تھے۔

بختاور بھٹو زرداری منگنی کے روز والدہ کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں

بختاور بھٹو زرداری کی نکاح کی تقریب 29 جنوری کو ہوگی جب کہ بارات 30 جنوری کو آئے گی۔ شادی کی تقریب میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو کی شادی پر مبارکباد کے پیغامات دینے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے پیش نظر شادی کی تقاریب میں کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، بختاور بھٹو زرداری

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہوراورلاڑکانہ میں بھی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں معززین، دوست احباب اور پارٹی سے وابستہ افراد کو مدعو کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں