شجاع آباد: ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق، تین زخمی

شجاع آباد: ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق، تین زخمی

شجاع آباد:ایم فائیو موٹر وے پر شجاع آباد انٹرچینج کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث کار کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں کراچی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ تین زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کار میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد سوار تھے جو کراچی جا رہے تھے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 60 سالہ اورنگزیب، 35 سالہ بہو فائزہ اور دس سالہ پوتا شاہ زین کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں اورنگزیب کی 50 سالہ بیوی مہتاب، 35 سالہ بیٹا فواد اور پوتی ہانیہ شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شجاع آباد جبکہ زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا۔

سکھر: سانگی کے قریب ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کار میں سوار تمام افراد کراچی کے رہائشی تھے اورواپس جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوکر ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔


متعلقہ خبریں