امریکا کو امریکیوں سے خطرہ، الرٹ جاری

امریکا کو امریکیوں سے خطرہ، الرٹ جاری

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکا میں حکومت مخالف انتہا پسندوں کی جانب سے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں شکست سے مایوس عناصرایک مرتبہ پھر حالات خراب کر سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ منتخب عہدیداران، سرکاری عمارتوں اور تنصیبات پر حملوں کا خدشہ ہے۔ حملے کا خدشہ آئندہ چند ہفتوں تک برقراررہ سکتا ہے۔

خیال رہے ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد امریکا میں ان کے حامی کافی مشتعل ہیں اور انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

مظاہرین نےکیپٹل ہل(پارلیمنٹ کی عمارت) پر بھی دھاوا بولا تھا اور سیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ جھڑپوں میں ایک خاتون سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

دھاوا اس وقت بولا گیا جب جو بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں فتح کی باقاعدہ تصدیق کیلئے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جاری تھا۔

ریپبلکن اور ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی ہیڈکواٹرز سے 2 بم بھی برآمد ہوئے ہیں جن کو ناکارہ بنا دیا گیا اور چند افراد کو اسلحے کیساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔

پارلیمنٹ پر دھاوے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے کم سے کم 6 عہدیدار مستعفی ہو چکے ہیں۔

بعد ازاں جوبائیڈن کی حلف برداری والے دن بھی کسی قسم کی ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلئے واشنگٹن میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

حلف برداری والے دن واشنگٹن ڈی سی میں پچیس ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں