واٹس ایپ پر واٹس ایپ کا اسٹیٹس

فائل فوٹو


انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کواپنی نئی پالیسیوں کے متعلق اسٹیٹس کے لگا کر بھی آگاہ کرے گا۔

واٹس ایپ بھی اسٹیٹس دے گا اور صارفین سے اپنی پالیسی  شئیر کرے گا۔ کمپنی  نے صارفین کو نئی اپ ڈیٹ اور سوالوں کے جوابات کے لیے اسٹیٹس دینے کا فیچر شروع  کیا ہے۔

کمپنی نے پہلے اسٹیٹس اسٹوری میں صارفین کو ان کی پرائیوسی کا یقین دلایا ہے۔ واٹس ایپ کو پچھلے کئی دنوں سے نئی پالیسی کے تحت تنقید کا سامنا ہے۔

نئی پالیسی میں واٹس ایپ کو حقیقی معنوں میں فیس بک کا حصہ بنائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد فیس واٹس ایپ کا ڈیٹا استعمال کرنے کا اہل ہو گا۔

مزیدبرآں واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورژن اور ڈیسک ٹاپ ایپ پر وائس اور ویڈیو کال کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے۔ یہ فیچر بیٹا ورژن میں صارافین کو دستیاب ہے۔

فیچر میں جب واٹس ایپ ویب پر کال کی جائے گی تو ایک پوپ اپ ونڈو نظر آئے گی جس پر کالر کا نام، پروفائل کی تصویر اور کال، ویڈیو/آڈیو اور میوٹ بٹنز ہوں گے۔

قبل ازیں  واٹس ایپ نے ایک اور فیچر متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے صارفین اب آن لائن چیزیں منگوا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کاروباری افراد اور عام صارفین کو فائدہ ہو گا۔ صارفین کیٹلاگ دیکھنے کے بعد وہاں موجود اپنی پسندیدہ اشیا آرڈر کرسکیں گے۔


متعلقہ خبریں