پاکستانی پاسپورٹ پر 85 ممالک گھومنے والا شخص

پاکستانی پاسپورٹ پر 85 ممالک گھومنے والا شخص

فوٹو: ہم نیوز


سیاحت کا شوق تو سب کو ہوسکتا ہے مگر دنیا دیکھنے کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا۔ پاکستانی کا ایک شہری ایسا بھی ہے جس نے پاکستانی پاسپورٹ پر 85 ممالک کی سیر کی ہے۔

شوق کا کوئی مول نہیں، حالات سازگار اور وسائل دستیاب ہوں تو خواہشات کی تکمیل ممکن ہوہی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: وزرا کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ روک دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شعیب خان بھی ملکوں ملکوں گھوم کر سیاحت کا شوق پورا کر رہے ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  شعیب کا کہنا تھا کہ میں اب تک 85 ممالک اور چھ براعظموں میں جا چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سفر کی شروعات روس، یورپ اور ایسٹ ایشیا سے کی اور انہی ممالک کو سب سے زیادہ انجوائے کیا۔

شعیب نے ہم نیوز کو بتایا کہ وہ لندن میں بطور چارٹرڈ اکاونٹنٹ ملازمت کرتے ہیں۔ انہوں نے 12 سال قبل ابوظہبی سے اپنے سیاحتی سفر کا آغاز کیا۔

شعیب خان کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر ویزے کا حصول مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پھر پاسپورٹ پر اسٹیمپ لگواتے وقت بھی سوچنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوہری ہتھیاروں پر پابندی کا معاہدہ نافذ: طاقتور ممالک کی مخالفت

شعیب خان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ آپ پاکستانی پاسپورٹ پر اپلائی نہیں کرسکتے کچھ ممالک میں سفر کرنا آسان بھی ہے۔

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے شعیب خان پوری دنیا گھوم کرریکارڈ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں