بی آر ٹی میں کتنا کمیشن لیا؟ پرویز خٹک صحافی کے سوال پر برہم


پشاور:  بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کے ماسٹر مائنڈ وزیر دفاع پرویز خٹک کمشن سے متعلق سوال پر برہم ہو گئے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ایک سو اٹھارہ ارب روپے میں آپ کو کتنا کمشن ملا ہے؟

پرویز خٹک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ خود چور ہیں جو یہ الزام لگا رہے ہیں،آپ کو کتنے پیسے ملے ہیں یہ سوال کرنے کے؟

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک پیسہ بھی حرام کا ثابت کرے کوئی تو مجھے گولیاں مار دیں۔

بی آر ٹی منصوبہ: سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو تحقیقات سے روک دیا گیا، تفصیلات طلب

خیال  رہے کہ 13 اگست 2020 کو وزیراعظم عمران خان نے ماس ٹرانزٹ منصوبے بی آر ٹی کا افتتاح کیا تھا تاہم یہ سروس چند ماہ کے دوران کئی حادثات کا شکار رہی ہے۔

واضح رہے کہ بی آر ٹی منصوبے کے آغاز کو چند ماہ کا عرصہ ہی گزرا تھا کہ اس عرصے میں بسوں میں آتشزدگی اور خرابی کے کئی واقعات سامنے آئے تھے جس کے بعد بس کو  متعدد مرتبہ عارضی طور پر بند بھی کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں