برطانوی عدالت: ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ


برطانوی عدالت نے ابراج گروپ کے بانی پاکستانی نژاد تاجر عارف نقوی کی ملک بدری کا حکم دے دیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عارف نقوی کو عدالتی حکم کے بعد امریکہ کے حوالے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عارف نقوی کو امریکہ میں منی لانڈرنگ،فراڈ اور جعلسازی میں 300 سال جیل کی سزا سنائی تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عارف نقوی کو ملک بدری کی سزا سینئر ڈسڑکٹ جج ایما آربونٹنٹ نے سنائی ہے۔

ابراج گروپ کے بانی لندن میں گرفتار

انہوں نے حکم دیا ہے کہ امریکہ کی جیل میں عارف نقوی کی حفاظت اور بنیادی حقوق کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب فیصلہ سننے کے بعد عارف نقوی کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا اور نہ ہی انہوں نے عدالت پیشی کے وقت میڈیا سے کوئی بات کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عارف نقوی کے وکلا کی جانب سے سیکڑوں رپورٹس جمع کرائی گئیں ہیں جس میں بتایا گیا کہ امریکہ کی جیل میں ان کے موکل کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عارف نقوی کو لندن ایئر پورٹ سے اپریل 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں