کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا


بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ پاکستان آنے کا کوئی چانس ہے؟

جس پر انہوں نے کہا کہ میں کرتارپور صاحب آنا چاہتا ہوں، دیکھیں ایسا کب ممکن ہوتا ہے۔

دوسری جانب کپل شرما نے اپنے مقبول شو کپل شرما شو کو بند کرنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں آج کل گھر پر اپنی بیوی کے ساتھ ہوں تاکہ ہم اپنے دوسرے بچے کا استقبال کر سکیں۔

خیال رہے کہ بھارت کا مقبول عام کپل شرما شو آئندہ ماہ سے بند کردیا جائے گا۔

نوجوت سنگھ سدھو کو کپل شرماشوسے نکال دیاگیا

شہرت یافتہ کامیڈی شو ’کپل شرما شو‘ کے نام سے سونی ٹی وی پر پیش کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان اس شو کے پروڈیوسر ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کپل شرما شو کو بند کرنے کا فیصلہ مالی مشکلات کے باعث کیا گیا ہے تاہم ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے ذرائع سے بتایا ہے کہ کپل شرما شو کو بند کرنے کی بڑی وجہ کورونا کے باعث فلموں کا نہ بننا ہے جب کہ شو میں زیادہ تر فلمی شخصیات اپنی فلموں کی پروموشن کے لیے آتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دوسری وجہ کورونا کی وجہ سے جاری کردہ ایس او پیز ہیں جن پر شو کے دوران عمل درآمد تقریباً نہ ممکن ہے کیونکہ عوام کو شرکت سے روکنا پڑتا ہے جب کہ شو کا وہی بنیادی جز ہیں۔


متعلقہ خبریں