سندھ و بلوچستان: گیس صارفین کیلیے قیمتوں میں اضافے کی منظوری


اسلام آباد: گیس کی قیمتوں میں 39 روپے 89 پیسہ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضاف کی منظوری اوگرا نے دی ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے سے زائد اضافہ کر دیا

ہم نیوز کے مطابق اوگرا نے سوئی سدرن کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق سندھ اور بلوچستان میں گیس صارفین پر ہو گا۔

اوگرا نے سی این جی، پاور سیکٹر اور صنعتی شعبے کیلئے گیس مہنگی کر دی

اوگرا نے گیس کی قیمت میں 778 روپے 59 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کے بعد ہوگا۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گیس صارفین کے لیے فیصلہ کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں