امریکہ نے سعودی عرب اور امارات کو اسلحے کی فروخت روک دی

امریکہ نے سعودی عرب اور امارات کو اسلحے کی فروخت روک دی

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اسلحے کی فروخت عارضی طور پر روک دی ہے۔

مشرق وسطیٰ: امریکہ کے بی 52 بمبار طیارے کی پروازیں

ہم نیوز نے الجزیرہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ میں سیکریٹری آف اسٹیٹ کا منصب سنبھالنے والے اینٹونی بلینکن نے اپنی پہلی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب اور امارات کو اسلحہ فروخت کرنے کی پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر بنانا اور حکمت عملی کے اہداف کو یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا ہی کر رہے ہیں۔

امریکہ: جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں کام کرنے کی شرط عائد کردی

امریکی ذرائع ابلاغ میں چند روز قبل بھی خبریں شائع ہوئی تھیں کہ جوبائیڈن انتظامیہ اسلحے کی فروخت کے معاہدے عارضی طور پر روک رہی ہے۔ یہ معاہدے اربوں ڈالرز مالیت کے ہیں۔ ان معاہدوں کے تحت سعودی عرب کو جدید اسلحہ اور امارات کو ایف-35 کی فروخت شامل ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کا امریکہ، طالبان امن معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ

جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسی طرح افغانستان کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ سابقہ صدر کے دور میں کیے جانے والے معاہدے کا ازسر نو جائزہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز