پی آئی اے نے ملائیشیا میں ضبط طیارہ کتنے روپے میں چھڑوایا؟

پی آئی اے کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ملائیشیا میں ضبط کیے گئے طیارے کو چھڑوانے کے لیے لیزنگ کمپنی کو ایک ارب روپے سے زائد کی رقم ادا کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافر طیارہ پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ قومی ایئرلائن اور لیزنگ کمپنی کی رضامندی سے ملائیشیا کی عدالت نے کیس خارج کردیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق جہاز کو مسافر پرواز کے طور پر آپریٹ کرکے واپس لایا جائے گا۔ طیارہ واپس لانے کیلئے عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جا رہا ہے۔ طیارے کی واپسی آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔

خیال رہے کہ 15 جنوری کو ملائیشیا میں پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے طیارہ بوئنگ 777 ضبط کر لیا گیا تھا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ لیزکے واجبات ادا نہ کرنے پرملائشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لیا گیا تھا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے۔

مزید پڑھیں: ملائیشیا میں ضبط کیا گیا جہاز پی آئی اے کے حوالے، کیس خارج

مسافروں کوکولاالمپورسےاسلام آباد پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات کیے گئے تھے۔ خلیجی ممالک کی ائیرلائن سے167مسافروں دو دن بعد اسلام آباد پہنچے تھے۔

اس واقعہ کے بعد اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملائیشیا میں پی آئی اے طیارے کو تحویل میں لینا بڑی بدنامی ہے۔ حکومت کی طرف سے طیارے کے واجبات ادا نہ کرنا شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی ایئر لائن کو رسوا کر رہی ہے۔ وزیر ہوا بازی مجرمانہ غفلت تسلیم کرکے


متعلقہ خبریں