واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ، ویب کلائنٹ کی سیکیورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ اور ویب کلائنٹ کی سیکیورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں واٹس ایپ نے اپنی نئی سیکیورٹی اپڈیٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ڈیسک ٹاپ ایپ یا ویب کلائنٹ سے مربوط کرنے کے لئے بائیو میٹرک تصدیق کرائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اپڈیٹ کے تحت واٹس اینے حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کیلئے 2021 کی پہلی اپ ڈیٹ

خیال رہے کہ واٹس ایپ کا موجودہ نظام اکاؤنٹس کی شناخت اور ان سے منسلک کرنے کے لئے صرف ایک QR کوڈ پر انحصار کرتا ہے۔

کمپنی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اپڈیٹ 28 جنوری سے لاگو ہو جائے گی۔

یہ سہولت آئی فون 12،  آئی فون 12 پرو ، اور آئی فون 12 پرو میکس سمیت ، آئی او ایس 14 پر چلنے والے کسی بھی ایپل آئی فونز میں ، فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی کے استعمال کے ذریعہ ڈیفالٹ آن کر دیا جائے گا۔

واٹس ایپ پر واٹس ایپ کا اسٹیٹس

اسی طرح اس میں وہ Android ڈیوائسز شامل ہیں جو بائیو میٹرک فیچر استعمال کرتی ہیں۔

واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ میں صارفین کو بائیو میٹرک سیٹنگ کے تحت ایپ کو ڈیسک ٹاپ و ویب کلائنٹ سے لنک کرنے کے لئے کہا جائے گا۔


متعلقہ خبریں