ملتان: چھوٹے ڈرائیور کی بڑی گاڑی پکڑی گئی


ملتان: ملتان میں کم سن بچے کی ڈرائیونگ کے بعد ٹریفک پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ بچے کے والد نے از خود پیش ہو کر سی ٹی او ملتان کو اپنا بیان حلفی جمع کرایا۔

چیف ٹریفک آفیسر نے بچے کو بریف کیا اور فیملی کو آئندہ اس طرح کا قدم نہ اٹھانے کی ہدایت کی ۔ ٹریفک پولیس نے گاڑی کی تلاش کے لئے  شہریوں سے مدد  کی اپیل بھی کی تھی۔

اسکول بسوں کے بڑھتے حادثات، احتیاطی تدابیر لازمی

یاد رہے کہ چند روز قبل ملتان کی مصروف ترین شاہرہ بوسن روڈ پر بچے کی گاڑی چلانے کی وڈیو وائرل ہوئی تھی ۔

والدین کم عمر بچوں پر نظر رکھیں۔ اٹھارہ سال سے پہلے اور بغیر لائسنس بچوں کا سڑک پر گاڑی  چلانا خطرناک ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں