بختاور بھٹو زرداری آج نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گی 


سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری آج محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ 

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز 24 جنوری کو محفلِ میلادﷺ سے کیا گیا تھا۔ ان کی بارات اور رخصتی کی رسم کل ادا کی جائے گی۔  شادی کی تقریب میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو کی رسم حنا ادا: آصف زرداری نے مہمانان کا استقبال کیا

27 جنوری کو اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی  بیٹی کی مہندی رسم ادا کی گئی تھی۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث تقریب میں بھٹو و زرداری خاندانوں کے انتہائی قریبی افراد اور دلہا کے نزدیکی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ سابق صدر پاکستان آصف زرداری نےمہمانان کا استقبال کیا اور تمام وقت ان کے ہمراہ رہے۔

رسم حنا کے موقع پر بلاول ہاؤس کو برقی قمقموں اور خوش رنگ پھولوں سے سجایا گیا تھا جب کہ مہندی کے حوالے سے مدھر دھنیں بھی بکھرتی رہیں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو کی شادی پر مبارکباد کے پیغامات دینے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا ایس او پیز کے پیش نظر شادی کی تقاریب میں کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، بختاور بھٹو زرداری

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہوراورلاڑکانہ میں بھی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں معززین، دوست احباب اور پارٹی سے وابستہ افراد کو مدعو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو محمود چوہدری سے کراچی میں منگنی کی تھی۔


متعلقہ خبریں