پی آئی اے کو15 سال میں 5سو ارب روپے کا خسارہ


قومی ایئر لائن پی آئی اے کو 15 سال میں 5 سو ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔

وزیرہوابازی غلام سرورخان نے قومی ایئرلائن کو 15 سال کے دوران خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے ملائیشیا میں ضبط طیارہ کتنے روپے میں چھڑوایا؟

انہوں نے تحریری جواب میں بتایا کہ پی آئی اے کی وجہ سے ملکی خزانے کو 499 ارب روپے سے زائد کا نقصان  پہنچا ہے۔

غلام سرور خان کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شما کے مطابق پی آئی اے کو 2005 سے 2020 کے دوران 499 ارب 75 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔ 

وزیر ہوا بازی کے مطابق مسلم لیگ ن کے آخری سال میں سب سے زیادہ 67 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔ تحریک انصاف کے دور میں قومی ایئر لائن کے خسارے میں بتدریج کمی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ 2019 میں خسارہ کم ہوکر 55 ارب روپے ہو گیا جب کہ 2020 میں خسارہ مزید کم ہوکر 39 ارب روپے رہ گیا۔

دوسری جانب جعلی لائسنس کے الزام میں پی آئی اے کے 40 پائلٹس کےخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جن میں سول ایوی ایشن کے آٹھ افسران کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی رپورٹ دینےوالے میڈیکل بورڈ سےانکوائری ہونی چاہیئے، غلام سرور خان

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شکایت پر تین مقدمات درج کیے ہیں۔ 

حکام کے مطابق پائلٹس کے امتحانات سرکاری تعطیلات میں لیے گئے تھے اس دوران پائلٹس فلائٹس آپریٹ کر رہے تھے۔


متعلقہ خبریں