پیٹرول کی قیمت میں12روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

Petrol

یکم فروری سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔سمری میں پیٹرول 12روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈیزل 10 روپے، مٹی کا تیل 7 اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے سمری 30روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی۔ پیٹرول پر اس وقت 21روپے 56پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔ ڈیزل پر اس وقت 23روپے 9پیسے فی لیٹر لیوی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری بھی تیار کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں فی لیٹر 45 پیسے اضافے، ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافے جب کہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 45 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 50 پیسے بڑھانے، پیٹرول پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کرنے اور پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 28 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی۔

مزید یہ کہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 12 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی۔

قیمتوں  میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کے سامنے پیش کی جائے گی جس کے سربراہ وزیراعظم عمران خان ہیں اور وہ حتمی منظوری دیں گے۔

 


متعلقہ خبریں