ملائیشیا میں تحویل میں لیا گیا پی آئی اے کا طیارہ پاکستان روانہ


قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا ملائیشیا میں تحویل میں لیا جانے والا طیارہ پاکستان کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ 

پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ شام 5 بجے ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے ملائیشیا میں ضبط طیارہ کتنے روپے میں چھڑوایا؟

گزشتہ روز پی آئی اے نے ملائیشیا میں ضبط کیے گئے طیارے کو چھڑوانے کے لیے لیزنگ کمپنی کو ایک ارب روپے سے زائد کی رقم ادا کیے تھے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق مسافر طیارہ پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا تھا۔ قومی ایئرلائن اور لیزنگ کمپنی کی رضامندی سے ملائیشیا کی عدالت نے کیس خارج کر دیا۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ جہاز کو مسافر پرواز کے طور پر آپریٹ کرکے واپس لایا جائے گا۔ طیارہ واپس لانے کیلئے عملے کو پاکستان سے روانہ کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 15 جنوری کو ملائیشیا میں پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے طیارہ بوئنگ 777 ضبط کر لیا گیا تھا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ لیزکے واجبات ادا نہ کرنے پرملائشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لیا گیا تھا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا تھا کہ برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے۔

مزید پڑھیں: ملائیشیا میں ضبط کیا گیا جہاز پی آئی اے کے حوالے، کیس خارج

مسافروں کوکولاالمپورسےاسلام آباد پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات کیے گئے تھے۔ خلیجی ممالک کی ائیرلائن سے167مسافروں دو دن بعد اسلام آباد پہنچے تھے۔


متعلقہ خبریں