ڈینئل پرل کیس، سندھ حکومت نے نظرثانی کی اپیل دائر کر دی

فائل فوٹو


امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی بریت کے عدالتی حکم پر حکومت سندھ نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کر دی ہے۔ 

سندھ حکومت کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کی بریت کے عدالتی حکم پر نظرثانی اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

ڈینیئل پرل قتل کیس:سپریم کورٹ کا ملزمان کو رہا کرنےکا حکم

قبل ازیں وفاقی حکومت نے بھی اس کیس کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ڈینئل پرل قتل کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت اس سلسلے میں حکومت سندھ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی اور سندھ حکومتوں کے درمیان اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ملزمان کی رہائی کے فیصلے کے خلاف جلد از جلد نظرثانی کی اپیل دائر کی جائے گی۔

ڈینئل پرل قتل کیس: بری ہونے والے چار ملزموں کی نظربندی میں تین ماہ کی توسیع

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید نے کہا تھا کہ وفاق، حکومت سندھ کے ساتھ اس مسئلے پر ہر طرح سے تعاون کرے گی۔

سندھ کے وزیر برائے اطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت احمد عمر شیخ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کرے گی۔

ڈینئل پرل قتل کیس: سندھ حکومت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز احمد عمر شیخ سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ بری ہونے والے دیگر ملزمان میں فہد نسیم، سلمان ثاقب اور محمد عادل شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں