میٹریس پر سونے کے بدلے3ہزار ڈالر انعام


اگر آپ سونے کے شوقین ہیں یا نیند بہت آتی ہے تو یہ آپ کے3 ہزار امریکی ڈالر جیتنے کا سنہری موقع ہے۔

سلیپ جنکی نامی ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اپنے تین نئے میٹریس کی آزمائش کرنا چاہتی ہے جس کے بدلے تین ہزار ڈالر کا انعام بھی دیا جائے گا۔

منتخب شخص کو دو ماہ تین میٹریس استعمال کرنا ہوں گے اور ہر ایک کے بارے میں تفصیلی رائے اور تجزیہ لکھنا ہوگا۔

اس شخص کے علاوہ کوئی دوسرا فرد میٹریس کو استعمال کرنے کا مجاذ نہیں ہوگا۔

اگر آپ میں سے کوئی ’سلیپنگ بیوٹی‘ کا حقیقی کردار ہے تو وہ ایک کمپنی کے نئے میٹریس کی آزمائش کے ساتھ ساتھ تین ہزار ڈالر کا انعام پاسکتی یا حاصل کرسکتا ہے۔

سلیپ جنکی نامی ویب سائٹ نے اعلان کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر فارم جاری کیا ہے۔ اس فارم کے ذریعے کمپنی اپنے تین نئے میٹریس کی آزمائش کرنا چاہتی ہے اور اس کے بدلے تین ہزار ڈالر کا انعام بھی دیا جائے گا۔

شرائط کے مطابق منتخب شخص کو دو ماہ کے اندر تین میٹریس استعمال کرنا ہوں گے اور ہر ایک کے بارے میں تفصیلی رائے اور تجزیہ لکھنا ہوگا۔

میٹریس کو استعمال کے دوران اپنے پاس رکھنے کی اجازت ہوگی اور پھر نقد انعام بھی دیا جائے گا۔

اپنی ویب سائٹ پر سلیپ جنکی نے لکھا’ضروری ہے کہ آپ خود آگے بڑھیں اور اپنا شوق دکھائیں، ہمیں ایسا رضاکار درکار ہے جو فوری طور پر اؔزادانہ طور پر میں کام کرسکے۔

میٹریس کو گھر لے جانے کی اجازت ہوگی اور کمپنی کسی سونے کے علاوہ دیگر ہدایت نہیں دے گی۔


متعلقہ خبریں