بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ پڑا ہے، یہ ہے تبدیلی، وزیراعظم


ساہیوال: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ گھر بنانے کے لیے زمین خریدتے ہیں لیکن اس پر قبضہ ہوجاتا ہے۔ میں نے لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کا محل گرتے دیکھا ہے۔ بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ پڑا ہے، یہ ہے تبدیلی۔

ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خاص مبارکباد دینا چاہتاہوں۔ جس طرح قبضہ گروپ کے خلاف آپ کام کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ آپ لوگوں نے قبضہ گروپوں کے محل گرائے ہیں، آپ کو مبارک دیتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ قبضہ گروپو ں کی پشت پناہی سابق وزیراعظم اور ان کا خاندان کرتا رہا۔ بڑے بڑے ڈاکووَں پر ہاتھ پڑا ہے ، یہ ہے تبدیلی۔ مدینہ کی ریاست میں انصاف قائم تھا۔ دنیا میں جو ملک بھی آگے بڑھا ہے وہاں قانون کی بالادستی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال کے تمام شہریوں کو ہیلتھ انشورنس ملے گی۔ ہم نے پہلے صحت اور پھر تعلیم پرتوجہ دینا ہوگی۔ ہماری پوری کوشش ہوگی یکساں نظام تعلیم ملک میں رائج ہو۔ سرکاری اسکولوں اور نجی تعلیمی اداروں کے سلیبس میں فرق ہے۔ تعلیم کے نظام میں اس خاص فرق کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد پنجاب کے سارے لوگوں کے پاس صحت کارڈ ہوگا۔ ساہیوال میں ساڑھے 7 لاکھ لوگوں کو ہیلتھ انشورنس ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے 180 ارب روپے بانٹے گئے۔ سندھ میں آبادی سے زائد مالی امداد تقسیم ہوئی لیکن نظام شفاف نہیں تھا۔
ایک نیا لوکل گورنمنٹ نظام لے کر آرہے ہیں۔ وسائل کی تقسیم ہی ہمارا بنیادی مقصد ہے۔

مزید پڑھیں: کیا عمران خان کی حمایت پر ایم کیو ایم کو بچایا جا رہا ہے ؟ مصطفی کمال

وزیراعظم عمران خان نے کہا  میاں والی، دیپال پور اور مختلف علاقو ں کے جنگلات ختم کیے گئے. ہم دوبارہ جنگلات کو فروغ دیں گے اور درخت اگائیں گے. گندا پانی دریاوَں میں پھینکا جاتاہے، واٹر یٹمنٹ پلانٹ سے پانی کو صاف کیاجائے گا۔ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے جوپانی صاف ہوگا وہ جنگلات کے لیے استعمال ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ساہیوال میں سڑکوں کا ترجیحی بنیادوں پر جال بچھایا جائے گا۔ ہماری تعمیراتی صنعت میں جان آگئی ہے۔ فیصل آباد میں صنعتوں کو لیبر نہیں مل رہے
زراعت ،تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبے بہترین بنائیں گے۔ چین لائیواسٹاک انڈسٹری میں ہماری مدد کررہا ہے۔

دوسری جانب ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب اور کمزور طبقوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پورے صوبے کی ترقی کو نظر انداز کر کے وسائل خرچ کیے گئے۔ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو تاریخی خسارے کا سامنا تھا۔معاشی استحکام کےلیے مشکل فیصلے کیے جن کے نتائج میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جس کی پوری دنیا معترف ہے۔ احساس پروگرام کے تحت کسی سیاسی وابستگی کے رقوم تقسیم کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اراکین کو قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کوقانون کے شکنجے میں لانے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم کی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے ہر ماہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ہدایت کردی۔


متعلقہ خبریں