مریم نواز قبضہ مافیا کی حمایت کر رہی ہیں، وزیراعظم

مریم نواز قبضہ مافیا کی حمایت کر رہی ہیں، وزیراعظم

ساہیوال: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خود کو مستقبل کا لیڈر کہنے والیمریم نواز قبضہ مافیا کی حمایت کر رہی ہیں۔

ساہیوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے غیر قانونی کھوکھر پیلس پر کھڑے ہو کر قبضہ مافیا سے اظہار یکجہتی کیا۔ کھوکھر برادران نے 130 کروڑ کی سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بلیٹنگ کیلئے آئینی ترمیم کا رہے ہیں۔ پی ڈی ایم نے فیل ہی ہونا تھا۔ سارے ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ پڑا ہے، یہ ہے تبدیلی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے۔ یہ سب پارٹی کو اکٹھا رکھنے کیلئے حکومت جانے کی تاریخیں دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی۔ پارلیمنٹ میں عوامی مفاد کی جو بحث ہونا چاہیے تھی وہ نہیں ہو سکی۔ سیاسی پشت پناہی کے بغیر سرکاری زمینوں پر قبضہ نہیں ہو سکتا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں۔ اکاونٹس کی اسکروٹنی ہوئی تو تحریک انصاف کے اکاوَنٹس شفاف نکلیں گے۔ ہم نے الیکشن کمیشن میں 40 ہزار اکاوَنٹس کا ڈیٹا دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں یہ جماعتیں ایک ہزار اکاوَنٹس کی تفصیلات بھی نہیں دے سکتیں۔ مولانا فضل الرحمان کرپٹ آدمی ہیں، ان کو مولانا کہنا علما کی توہین ہے۔


متعلقہ خبریں