بھارت: اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ، الرٹ جاری


نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

افغانستان: صوبہ غزنی میں بم دھماکہ، 15 افراد جاں بحق، 20 زخمی

بھارت کے این ڈی ٹی وی کے مطابق دھماکے کے بعد ملک کے تمام ایئرپورٹس، اہم سرکاری تنصیبات اور حکومتی عمارات کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کی سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس نے تصدیق کی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی نفری میں ممکنہ حد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

ننگرہار: منگل باغ بم دھماکے میں ہلاک

بھارت کے مؤقر اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ابوالکلام روڈ پر اسرائیلی سفارتخانے کے باہر ہوا ہے۔

بھارت کے نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال دھماکے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اسپین: میڈرڈ میں دھماکہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جہاں دھماکہ ہوا وہ وجے چوک سے دو کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع ہے جہاں صدر رام ناتھ کوونڈ، وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر سینئر اعلیٰ حکام و افسران ایک تقریب میں شرکت کے لیے اکھٹے ہوئے تھے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پلاسٹک کے تھیلے میں دھماکہ خیز مواد ڈال کر سڑک کے کنارے رکھا گیا جو پھٹ گیا۔ دھماکے سے چار پانچ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں دھماکہ، 8افراد ہلاک

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


متعلقہ خبریں