فواد چودھری کی نا اہلی، دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

فواد چودھری کی نا اہلی، دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

فائل فوٹو


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

فواد چودھری سمیت 48 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کے لیے کاز لسٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری کی نا اہلی کی درخواست یکم فروری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ پیر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

عدالت عالیہ نے درخواست دائر ہونے کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن کو پہلے ہی نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔

فواد چودھری کی ملکی سیاسی حالات بہتر ہونے کی پیش گوئی

نجی ٹی وی کے اینکر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا لہٰذا فواد چوہدری صادق اور امین نہیں رہے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فواد چوہدری کو آئین کے آرٹیکل 62 (ون) ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

پیپلزپارٹی کا فیصلہ سیاسی ہے، پی ڈی ایم ختم ہو گئی: فواد چودھری

نجی ٹی وی اینکر نے جون 2019 میں فیصل آباد کے تھانہ منصور آباد میں وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف ایک تقریب میں تھپڑ مارنے کی بھی شکایت درج کرائی تھی۔


متعلقہ خبریں