سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے قیمت

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد  ایک لاکھ 13 ہزار450 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کا اضافے کے بعد  97 ہزار 265 روپے ہو گئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کی کمی

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 950 روپے کی سطح پر آ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 44 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 950 روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 836 روپے کا ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں