بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں


کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

بختاور بھٹو کا محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ  بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز 24 جنوری کو محفلِ میلادﷺ سے کیا گیا تھا۔

ان کی بارات اور رخصتی کی رسم کل ادا کی جائے گی۔  شادی کی تقریب میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو کی رسم حنا ادا: آصف زرداری نے مہمانان کا استقبال کیا

27 جنوری کو اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی  بیٹی کی مہندی رسم ادا کی گئی تھی۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث تقریب میں بھٹو و زرداری خاندانوں کے انتہائی قریبی افراد اور دلہا کے نزدیکی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ سابق صدر پاکستان آصف زرداری نےمہمانان کا استقبال کیا اور تمام وقت ان کے ہمراہ رہے۔

رسم حنا کے موقع پر بلاول ہاؤس کو برقی قمقموں اور خوش رنگ پھولوں سے سجایا گیا تھا جب کہ مہندی کے حوالے سے مدھر دھنیں بھی بکھرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، بختاور بھٹو زرداری

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو محمود چوہدری سے کراچی میں منگنی کی تھی۔


متعلقہ خبریں